Home / Tag Archives: فلکیات

Tag Archives: فلکیات

بلیک ہول، اسکیپ ولاسٹی اور غلط فہمیاں

بلیک ہول، اسکیپ ولاسٹی اور غلط فہمیاں

آپ، پاپولر سائینس کی کتاب پڑھ لیجئے یا یوٹیوب پر بلیک ہول سرچ کیجئے، دو ایک اعلیٰ درجےکے چینلز کو چھوڑ کے، سبھی لوگ کچھ اس قسم کی تعریف سے سامعین کو مسحور کرتے ہیں: بلیک ہول ایک ایسی جگہہ ہے جہاں مادہ سُکڑ سُکڑ کے اسقدر کثیف ہوجاتا ہے کہ وہاں سے فرار ممکن نہیں حتیٰ کہ روشنی کو بھی نہیں کیونکہ وہاں سے فرار کے لئے اسکیپ ولاسٹی روشنی کی رفتار سے بھی زیادہ چاہئے ہوتی ہے۔ بھائی …

Read More »

آخر چاند زمین کے ہی گرد کیوں گردش کرتا ھے؟

آخر چاند زمین کے ہی گرد کیوں گردش کرتا ھے؟ اکثر یہ ہوتا ھے کہ مُشکل سوال وہ ہوتے ہیں جو ظاہراً  بہت آسان لگتے ہیں، جیسے رات کو آسمان تاریک کیوں ہوتا ھے؟ روشنی کی رفتار  آخر ایک کائیناتی حد رفتار کیوں ھے ؟ وغیرہ “چاند زمین کے ہی گرد کیوں گردش کرتا ھے؟” یہ سوال بھی اسی قبیلے کا ایک فرد ہے۔ اس سوال سے ہمیں فزکس میں مشہور تین اجسام کے تجاذبی عمل دخل کے مسئلے کو …

Read More »

سورج کا ملکی وے کے گرد مدار

سورج کا ملکی وے کے گرد مدار

تعارف حال ہی میں ہماری کہکشاں کے مرکز میں موجود دیو ہیکل بلیک ہول کی تصویر کا چرچا رہا ہے جس سے ہر طرف سے سائنس کی تشہیر میں مشغول یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا پر لکھنے والوں نے ایک تہلکہ مچارکھا ہے کہ دیکھیں سورج ملکی وے کے مرکز میں موجود بلیک ہول کے گرد گردش کرتا ہے وغیرہ وغیرہ جہاں موجودہ دور میں سائنس کی خبریں آن کی آن میں دُنیا بھر کی طرح پاکستان کے بھی ہر علاقے …

Read More »

گریوٹیشینل ویووز

گریوٹیشینل ویووز

گریوٹیشنل ویوز بلیک ہول سے فرار کیسے ہوتی ہیں ؟ تعارف ہم اکثر سُنتے ہیں کہ بلیک ہول سے کُچھ بھی فرار نہیں ہوسکتا اور اس کو اکثر و بیشتر توجہ حاصل کرنے کے لئے بڑی سنسی خیزیت پھیلاتے ہوئے یوں بھی کہا جاتا ہے کہ “حتیٰ کہ روشنی بھی یہاں سے فرار نہیں ہوسکتی” پھر دوسرے کُچھ حضرات ہاتھ گھُما گھُما کے واضح بھی کرتے ہیں کہ دیکھیں جب اسپیس۔ٹائیم کی چادر میں خم پڑتا ہے تو امواج پیدا …

Read More »

یہاں تو سارے کا سارا جمال حیرت ہے

یہاں تو سارے کا سارا جمال حیرت ہے

(جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئی میری پسندیدہ تصویر) آج صُبح سے مصروفیت کی وجہ سے جیمز ویب کی تصاویر پر کچھ لکھ نہیں سکا، لیکن اب ایسا بھی نہیں کہ میں ان تصاویر سے آگاہ ہی نہیں تھا۔ کائینات کے حیرت کدے سے عکس لئے جائیں اور مجھ سا دیوانہ ان کے حُسن میں کھو نہ جائے یہ کیسے ممکن ہے۔ میں نے اس سلسلے میں بہت سارے حضرات کی پوسٹس دیکھی ہیں جس میں جنوبی رِنگ نیبولا …

Read More »

بگ کرنچ (Big Crunch)

کائنات کے اختتام کو لے کر دو نظریے خاصے اہم ہیں۔ ایک تو یہ کہ کائنات ہمیشہ پھیلتی جائے گی اور ایک وقت ایسا آئے گا جب سارے ستارے ختم ہو جائیں گے اور نئےستارے بننا بند ہو جائیں گے اور ایک ابدی اندھیرا چھا جائے گا۔ دوسرا نظریہ یہ ہے کہ کائنات کا پھیلاو ایک خاص وقت میں رک جائے گا اور پھر ہر کہکشاں گریویٹی کی وجہ سے ایک نقطہ کی طرف واپس آئے گی اور کائنات کا …

Read More »

بلیک ہول میں چھلانگ لگاتے ہیں

  بلیک ہول پر ہمارا جتنا بھی اور جیسا بھی علم ہے سب نظری غور و فکر اور ریاضیاتی ماڈلوں پر مبنی ہے۔ درحقیقت بلیک ہول کی جو تعریف کی جاتی ہے اس کی رو سے ہی ہم بلیک ہول کے اندرون کا مشاہدہ نہیں کر سکتے، بفرضِ محال ہماری بلیک ہول تک مشاہداتی رسائی ہو بھی تو ہم دیکھ نہیں سکتے کہ اندر کیا ہو رہا ہے، تاہم نظریہ اضافیت جو بلیک ہول کے وجود کی پیش گوئی کا …

Read More »

مریخ اور زمین کا لیپ ائیر

جب بھی29  فروری آتا ہے میں سوچتا ہوں کہ مجھے زندگی میں ایک دن اضافی ملا ہے یا مجھے ایک اضافی دن کام کرنا پڑا ہے؟میری زندگی میں ایک دن کا اضافہ ہوا ہے یا پھر یہ اُتنی ہی ہے جتنی پہلے تھی؟ مجھے اس 29فروری کا فائدہ ہوا یا نقصان ہوا ؟  ایسے ہی اور بہت سے سوال ذہن میں آتے ہیں ۔   زمین کا سورج کے گرد ایک چکر  365.2422 دن میں مکمل ہوتا ہے۔ اس کا …

Read More »

چاند کی جگہ پر مشتری

اگر چاند کی جگہ پر مشتری کو رکھ دیا جائے تو کیا ہو گا؟ تخیل کے گھوڑے ڈوراتے ہیں اور چاند کو ہٹا کر وہاں مشتری رکھ دیتے ہیں۔ سب سے پہلی چیز جو ہم دیکھیں گے وہ آسمان کے ایک بڑے حصے پر مشتری کا قبضہ ہو گا مگر پورے آسمان کو مشتری پھر بھی نہیں ڈھانپ پائے گا۔مشتری کا ریڈیس چاند سے چالیس گنا بڑا ہے، آپ یوں اندازہ لگا لیں کہ اگر چالیس چاند آسمان پر ایک …

Read More »

ملکی وے کی دنیا کے سب سے بڑے شیشے پر تصویر

کیا آپ نے اس سے خوبصورت تصویر پہلے کبھی دیکھی ہے؟   یہ کمپیوٹر گرافکس نہیں ہے بلکہ ایک حقیقی تصویر ہے جو کہ فوٹو گرافر جیسن ہورٹا نے دنیا کے سب سے بڑے شیشے کے اوپر بنائی ہے۔ یہ بڑا شیشہ بولیویا کی یوونی سالٹ فلیٹ ہے۔یہ دنیا کی سب سے بڑی نمک کی فلیٹ ہے اور جب یہاں بارش ہوتی ہے تو یہ فلیٹ ایک بہت بڑے شیشے میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔ اس شیشے کا فائدہ …

Read More »