آپ، پاپولر سائینس کی کتاب پڑھ لیجئے یا یوٹیوب پر بلیک ہول سرچ کیجئے، دو ایک اعلیٰ درجےکے چینلز کو چھوڑ کے، سبھی لوگ کچھ اس قسم کی تعریف سے سامعین کو مسحور کرتے ہیں: بلیک ہول ایک ایسی جگہہ ہے جہاں مادہ سُکڑ سُکڑ کے اسقدر کثیف ہوجاتا ہے کہ وہاں سے فرار ممکن نہیں حتیٰ کہ روشنی کو بھی نہیں کیونکہ وہاں سے فرار کے لئے اسکیپ ولاسٹی روشنی کی رفتار سے بھی زیادہ چاہئے ہوتی ہے۔ بھائی …
Read More »آخر چاند زمین کے ہی گرد کیوں گردش کرتا ھے؟
آخر چاند زمین کے ہی گرد کیوں گردش کرتا ھے؟ اکثر یہ ہوتا ھے کہ مُشکل سوال وہ ہوتے ہیں جو ظاہراً بہت آسان لگتے ہیں، جیسے رات کو آسمان تاریک کیوں ہوتا ھے؟ روشنی کی رفتار آخر ایک کائیناتی حد رفتار کیوں ھے ؟ وغیرہ “چاند زمین کے ہی گرد کیوں گردش کرتا ھے؟” یہ سوال بھی اسی قبیلے کا ایک فرد ہے۔ اس سوال سے ہمیں فزکس میں مشہور تین اجسام کے تجاذبی عمل دخل کے مسئلے کو …
Read More »سورج کا ملکی وے کے گرد مدار
تعارف حال ہی میں ہماری کہکشاں کے مرکز میں موجود دیو ہیکل بلیک ہول کی تصویر کا چرچا رہا ہے جس سے ہر طرف سے سائنس کی تشہیر میں مشغول یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا پر لکھنے والوں نے ایک تہلکہ مچارکھا ہے کہ دیکھیں سورج ملکی وے کے مرکز میں موجود بلیک ہول کے گرد گردش کرتا ہے وغیرہ وغیرہ جہاں موجودہ دور میں سائنس کی خبریں آن کی آن میں دُنیا بھر کی طرح پاکستان کے بھی ہر علاقے …
Read More »گریوٹیشینل ویووز
گریوٹیشنل ویوز بلیک ہول سے فرار کیسے ہوتی ہیں ؟ تعارف ہم اکثر سُنتے ہیں کہ بلیک ہول سے کُچھ بھی فرار نہیں ہوسکتا اور اس کو اکثر و بیشتر توجہ حاصل کرنے کے لئے بڑی سنسی خیزیت پھیلاتے ہوئے یوں بھی کہا جاتا ہے کہ “حتیٰ کہ روشنی بھی یہاں سے فرار نہیں ہوسکتی” پھر دوسرے کُچھ حضرات ہاتھ گھُما گھُما کے واضح بھی کرتے ہیں کہ دیکھیں جب اسپیس۔ٹائیم کی چادر میں خم پڑتا ہے تو امواج پیدا …
Read More »یہاں تو سارے کا سارا جمال حیرت ہے
(جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئی میری پسندیدہ تصویر) آج صُبح سے مصروفیت کی وجہ سے جیمز ویب کی تصاویر پر کچھ لکھ نہیں سکا، لیکن اب ایسا بھی نہیں کہ میں ان تصاویر سے آگاہ ہی نہیں تھا۔ کائینات کے حیرت کدے سے عکس لئے جائیں اور مجھ سا دیوانہ ان کے حُسن میں کھو نہ جائے یہ کیسے ممکن ہے۔ میں نے اس سلسلے میں بہت سارے حضرات کی پوسٹس دیکھی ہیں جس میں جنوبی رِنگ نیبولا …
Read More »سٹیفان کا پنجگانہ کہکشاؤں کا گروپ
ایک فرانسیسی ماہرِ فلکیات تھے ایدوارد سٹیفان Édouard Stephan جن کا دور بنتا ہے 1837 سے 1923 تک، ان صاحب نے سب سے پہلے کسی ستارے کے انگیولر سائیز سے اس کا اصل سائیز معلوم کرنے کا طریقہ وضع کیا انہوں نے مشہور کہکشائیں این۔جی۔سی 5 اور این۔جی۔سی 6027 بھی دریافت کیں۔ لیکن ان کی اہم ترین دریافت آج کی اس تصویر کا موضوع ہے اور یہ دریافت ان بھائی صاحب کے ہی نام سے جانی جاتی ہیں جس کو …
Read More »بلیک ہول ۔ تاریخی پسِ منظر
آج ہم سائینس کی تاریخ میں بلیک ہول کی دریافت کی تاریخ کیا ہے؟اس پر کچھ روشنی ڈالیں گے۔ جان میچل اٹھارویں صدی عیسویں میں نیوٹن کے نظریات وضع ہوچُکے تھے اور ان کی ریاضیاتی تعبیر پر کام کرنا بڑا کام سمجھا جاتا تھا اس دور میں ایک نامعلوم انگریز سائینسدان جان میچل (1724-1793) نے نیوٹن کے اس تصور کو کہ روشنی دراصل ذرات پر مُشتمل ہے تو اس پر گریوٹی کا اثر ضرور ہوگا جس سے روشنی کی …
Read More »اسپائیرل کہکشاں (D-100) کی لمبوتری دُم
اس کہکشاں کے ساتھ یہ سُرخ رنگت والی ایک دُم کیا ہے؟ یہ سُرخ رنگ کی دُم نُما چیز زیادہ تر اُس کے دہکتی ہوئی ہائڈروجن کے بادلوں سے بنی ہے جو اس کہکشاں کے ایک جھرمٹ کے بیچ میں موجود وسیع و عریض اور گرم گیس کے بادلوں میں سے گُزرتے ہوئے الگ ہوگئے تھے۔ یہ اسپائیرل کہکشاں “D-100” ہے اور یہ کہکشاؤں کا جھرمٹ کوما کلسٹر ہے۔ یہ سُرخ شاہراہ سی جو ہے یہ اس کہکشاں کے مرکز …
Read More »ٹائیکو کے سپرنوا کی باقیات ایکسرز کی نظر سے
سہیلی بوجھ پہیلی پوسٹ کے آخر تک جانے سے، پہلے ذرا تھوڑی دیر کے لئے اس پر سوچیں اور کوشش کریں کہ ذیل میں دئے گئے سوال کا کوئی معقول سا جواب سوچیں۔ فرض کریں کہ آپ ایک اندھیری رات میں ایک صحرا میں گم ہوگئے ہیں اور یہ آپ کو معلوم ہے کہ بلب ہمیشہ ایک سو واٹ کے ہی بنتے ہیں۔ اور اس گھپ اندھیرے میں آپ کو دور دو بلب روشن نظر آرہے ہیں. تو آپ کن …
Read More »انفرا ریڈ میں سیمبریرو کہکشاں
لفظوں کی وضاحت سیمبریرو (Sombrero) یہ ایک ہسپانوی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہوتا ہے چھاؤں کرنے والا۔ لیکن یہ لفظ ایک خاص قسم کے بڑے سارے چھاتے والے ہیٹ کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے جو لوگ مکیسیکو اور امریکہ کے بعض علاقوں میں عموماً دھوپ کی شدت سے بچنے کے لئے استعمال کرتے ہیں, نیچے اس کی تصویر دی گئی ہے۔ تصویر کی وضاحت یہ لہراتا ہوا چھلا پوری کہکشاں کے سائیز کا ہے، در حقیقت …
Read More »