اگر آپ کو فلکیات سے دلچسپی ہے اور آپ نے گوگل کا ‘‘ 100,000 سٹارز’’ پروجیکٹ ابھی تک ایکسپلور نہیں کیا تو آپ نے ایک نہایت شاندار چیز چھوڑ دی ہے۔
گوگل ‘‘ 100,000 سٹارز’’ کو آپ اس لنک سے دیکھ سکتے ہیں https://stars.chromeexperiments.com/
یہ پروجیکٹ گوگل کی کروم ٹیم نے 2012 میں THREE.js ، WebGL اور CSS3D کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میں ہمارے سورج کے ارد گرد موجود 100,000ستاروں کی سورج سے اصل پوزیشن(سمت) اور فاصلے کو دیکھاجا سکتا ہے۔ فاصلہ اصلی نہیں ہے مگر سکیل کے حساب سے ٹھیک ہے۔ جیسے جیسے آپ زوم کریں گے آپ سورج کے قریب ہوتے جائیں گے اور آپ کو سورج کے قریبی 87ستاروں کے نام نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔
کچھ عرصہ پہلے تک مجھے ایک مسئلہ ہو رہا تھا کہ مجھے پروکسما سنٹوری ، ریگل اور چند دیگر ستاروں کی سمت کا اندازہ نہیں ہو پا رہا تھا کہ ہمارے سورج سے وہ کس سمت میں ہیں، سورج سے اوپر ہیں یہ نیچے ہیں(ویسے اوپر نیچے،دائیں بائیں کا کوئی تصویر نہیں خلا میں مگر زمین اور سورج کو لے کر ہم اندازہ لگا سکتے ہیں)
میں نے جب پہلی دفعہ یہ سائٹ دیکھی تھی تو کافی خوش ہوا تھا کیونکہ میرا مسئلہ حل ہو گیا تھا۔ آپ کے کیا تاثرات ہیں اس ویب کو لے کر؟