Home / مستقل سلسلے / انگلش سے کیا رنجش / انگلش سے کیا رنجش ۔ چھبیسویں قسط

انگلش سے کیا رنجش ۔ چھبیسویں قسط

ٹینسز کے سنٹینسز بنانے سے پہلے بہتر ہے پچھلے اسباق کی دہرائی ہو جائے۔ اس مقصد کے لیے اس قسط میں کچھ مشقیں دی جا رہی ہیں۔ پوسٹ کے آخر میں ان مشقوں کے جوابات بھی موجود ہیں۔ آپ ان مشقوں کو حل کر کے پھر اپنے جوابات آخر میں دیے گئے جوابات سے ملا کر دیکھیں۔ ہر جواب کا ایک نمبر ہے، اس طرح کل 30 نمبر بنتے ہیں۔ اب آپ اپنے درست جوابات کے ذریعے اپنے نمبرز لگائیں اور اپنی کارکردگی جانچیں اور اگر چاہیں تو کمنٹ میں اپنے حاصل کردہ نمبرز بتائیں۔ (اگر آپ ایسا نہ کرنا چاہیں تو ضروری نہیں)۔

 

پہلی مشق(First Exercise)

مندرجہ ذیل میں سے ٹینسز کے سنٹینسز الگ کریں۔

1۔ طلبا سوالات حل کر رہے ہوں گے۔

2۔ ہر روز سکول جاؤ۔

3۔ پانی اپنی سطح ہموار رکھتا ہے۔

4۔ کھلاڑی میدان میں کھیل رہے تھے۔

5۔ بہت سے مسائل ہوں گے۔

6۔ میں اپنا کام ختم کر چکا ہوں۔

7۔ وہ گھر کا کرتا دھرتا ہے۔

8۔ بچے چڑیا گھر کی سیر کریں گے۔

9۔ پولیس نے مجرم کا پیچھا کیا۔

10۔ باغ میں رنگ برنگ پھول ہوں گے۔

 

دوسری مشق(Second Exercise)

مندرجہ ذیل سنٹینسز کا ٹینس پہچانیں۔ ٹینس کا نام کوڈ کی شکل میں(3P, 2C, 1S وغیرہ) بتائیں۔

1۔ بچے گلی میں شور مچا رہے تھے۔

2۔ ریل گاڑی سٹیشن پر پہنچ چکی ہو گی۔

3۔ میرا دوست لاہور میں رہتا ہے۔

4۔ میں ایک ڈاکٹر بنوں گا۔

5۔ اُس نے مجھے گالی دی۔

6۔ سورج مغرب میں غروب ہو رہا ہے۔

7۔ استاد صاحب سبق پڑھا رہے ہوں گے۔

8۔ ایک کسان ایک گاؤں میں رہتا تھا۔

9۔ مہمان کھانا کھا چکے ہیں۔

10۔ طالبات مری کی سیر کو گئیں۔

 

تیسری مشق(Third Exercise)

مندرجہ ذیل ٹینس کے سنٹینسز میں سے وَرب، سبجیکٹ، اوبجیکٹ اور ایکسٹینشن الگ الگ کریں۔

1۔ پرندے ہوا میں اڑتے ہیں۔

2۔ انہوں نے ہمیں شادی پر دعوت دی۔

3۔ بچے چڑیا گھر کی سیر کریں گے۔

4۔ طلبا سکول جا رہے تھے۔

5۔ کرونا ہر طرف پھیل چکا ہے۔

6۔ لڑکے چھتوں پر پتنگیں اُڑاتے تھے۔

7۔ کھلاڑی میدان میں کرکٹ کھیل رہے ہوں گے۔

8۔ چیتا ہرن کا پیچھا کر رہا ہے۔

9۔ مسافر اپنی منزل پر پہنچ چکے ہوں گے۔

10۔ کل طالبات نے مری کی سیر کی۔

.

جوابات(Answers)

 

پہلی مشق(First Exercise)

مندرجہ ذیل میں سے ٹینسز کے سنٹینسز الگ کریں۔

1۔ طلبا سوالات حل کر رہے ہوں گے۔ (ٹینس)

2۔ ہر روز سکول جاؤ۔

3۔ پانی اپنی سطح ہموار رکھتا ہے۔ (ٹینس)

4۔ کھلاڑی میدان میں کھیل رہے تھے۔ (ٹینس)

5۔ بہت سے مسائل ہوں گے۔

6۔ میں اپنا کام ختم کر چکا ہوں۔ (ٹینس)

7۔ وہ گھر کا کرتا دھرتا ہے۔

8۔ بچے چڑیا گھر کی سیر کریں گے۔ (ٹینس)

9۔ پولیس نے مجرم کا پیچھا کیا۔ (ٹینس)

10۔ باغ میں رنگ برنگ پھول ہوں گے۔

 

دوسری مشق(Second Exercise)

مندرجہ ذیل سنٹینسز کا ٹینس پہچانیں۔ ٹینس کا نام کوڈ کی شکل میں(3P, 2C, 1S وغیرہ) بتائیں۔

1۔ بچے گلی میں شور مچا رہے تھے۔ (2C)

2۔ ریل گاڑی سٹیشن پر پہنچ چکی ہو گی۔ (3P)

3۔ میرا دوست لاہور میں رہتا ہے۔ (1S)

4۔ میں ایک ڈاکٹر بنوں گا۔ (3S)

5۔ اُس نے مجھے گالی دی۔ (2S)

6۔ سورج مغرب میں غروب ہو رہا ہے۔ (1C)

7۔ استاد صاحب سبق پڑھا رہے ہوں گے۔ (3C)

8۔ ایک کسان ایک گاؤں میں رہتا تھا۔ (2S)

9۔ مہمان کھانا کھا چکے ہیں۔ (1P)

10۔ طالبات مری کی سیر کو گئیں۔ (2S)

 

تیسری مشق(Third Exercise)

مندرجہ ذیل ٹینس کے سنٹینسز میں سے وَرب، سبجیکٹ، اوبجیکٹ اور ایکسٹینشن الگ الگ کریں۔

1۔ پرندے ہوا میں اڑتے ہیں۔

اُڑتے ہیں(وَرب)، پرندے(سبجیکٹ)، ہوا میں(ایکسٹینشن)

2۔ انہوں نے ہمیں شادی پر دعوت دی۔

دعوت دی(وَرب)، انہوں نے(سبجیکٹ)، شادی پر(ایکسٹینشن)

3۔ بچے چڑیا گھر کی سیر کریں گے۔

سیر کریں گے(وَرب)، بچے(سبجیکٹ)، چڑیا گھر کی(اوبجیکٹ)

4۔ طلبا سکول جا رہے تھے۔

جا رہے تھے(وَرب)، طلبا(سبجیکٹ)، سکول(ایکسٹینشن)

5۔ کرونا ہر طرف پھیل چکا ہے۔

پھیل چکا ہے(وَرب)، کرونا(سبجیکٹ)، ہرطرف(ایکسٹینشن)

6۔ لڑکے چھتوں پر پتنگیں اُڑاتے تھے۔

اُڑاتے تھے(وَرب)، لڑکے(سبجیکٹ)، پتنگیں(اوبجیکٹ)، چھتوں پر(ایکسٹینشن)

7۔ کھلاڑی میدان میں کرکٹ کھیل رہے ہوں گے۔

کھیل رہے ہوں گے(وَرب)، کھلاڑی(سبجیکٹ)، کرکٹ(اوبجیکٹ)، میدان میں(ایکسٹینشن)

8۔ چیتا ہرن کا پیچھا کر رہا ہے۔

پیچھا کر رہا ہے(وَرب)، چیتا(سبجیکٹ)، ہرن کا(اوبجیکٹ)

9۔ مسافر اپنی منزل پر پہنچ چکے ہوں گے۔

(پہنچ چکے ہوں گے(وَرب)، مسافر(سبجیکٹ)، اپنی منزل پر(ایکسٹینشن)

10۔ کل طالبات نے مری کی سیر کی۔

سیر کی(وَرب)، طالبات نے(سبجیکٹ)، مری کی(اوبجیکٹ)، کل(ایکسٹینشن)

 

٭ سیکھنے کے لیے سوال یا سوالات کیے جا سکتے ہیں۔

٭ اہلِ علم بہتری کی تجاویز دے سکتے ہیں۔

About انعام الحق

انعام الحق صاحب کا تعلق پاکستان کے مشہور صنعتی شہر فیصل آباد سے ہے۔ آپ درس و تدریس اور تحقیق کے شعبہ سے وابسطہ ہیں۔ ریاضی اور فزکس سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.