Home / مستقل سلسلے / انگلش سے کیا رنجش / انگلش سے کیا رنجش ۔ سولھویں قسط

انگلش سے کیا رنجش ۔ سولھویں قسط

پہلی پندرہ اقساط میں نان ایکٹیویٹی سنٹینسز بنانے کے چھ (6) فارمولے بیان کیے گئے۔ امید ہے ان کا استعمال اچھی طرح سیکھ لیا گیا ہو گا۔ نئے پڑھنے والوں کے لیے قسط کے آخر میں پہلی پندرہ اقساط کے لیے لنک دیا گیا ہے، ان کو چاہیئے کہ آگے بڑھنے سے پہلے ان کا اچھی طرح مطالعہ کر لیں۔ نان ایکٹیویٹی سنٹینسز کے لیے دیے گئے چھ فارمولے مثبت جملوں(Positive Sentences) کے لیے تھے۔ پازیٹو سنٹینسز ایسے سنٹینسز ہوتے ہیں جن میں نہ نفی(Negation) ہو اور نہ ہی سوال(Question)۔ اب یہی فارمولے منفی جملوں(Negative Sentences) اور سوالیہ جملوں(Interrogative Sentences) کے لیے استعمال کئے جاتے ہیں۔

منفی جملے(Negative Sentences):
“ایسے جملے جن میں نفی(Negation) پائی جائے، منفی جملے(Negative Sentences) کہلاتے ہیں۔”
مثلاً وہ ایک طالب علم نہیں ہے۔ جگ میں پانی نہیں ہے۔ کل جمعہ کا دن نہیں تھا۔ ہر طرف خوشحالی نہیں ہوگی۔ وغیرہ
انگلش میں نیگیٹو سنٹینسز کے لیے عموماً ایک اصول(Rule) استعمال کیا جاتا ہے۔ اس رُول کے تحت سنٹینس میں ہیلپنگ وَرب کے فوراً بعد (not) لگایا جاتا ہے۔ نان ایکٹیویٹی سنٹینسز کو نیگیٹو بنانے کے لیے بھی یہی رُول استعمال کیا جاتا ہے۔
چھ فارمولوں میں سے آخری فارمولہ والے سنٹینسز کے نیگیٹو سنٹینسز نہیں ہوتے اس لیے پانچ فارمولوں کو نیگیٹو سنٹینسز کے لیے بیان کیا جاتا ہے۔
نیگیٹو سنٹینسز کے لیے یہ پانچ فارمولے اس طرح ہوں گے۔
(1) S H not X.
(2) S H not Ph.
(3) There H not S.
(4) There H not S Ph.
(5) It H not S X.
٭نوٹ کیا جا سکتا کے پانچوں فارمولوں میں انگلش رُول کے مطابق ہیلپنگ وَرب کے فوراً بعد (not) لگایا گیا ہے۔

مثالیں(Examples):
وہ(S) ایک طالب علم(X) نہیں ہے(H)۔
He(S) is(H) not a student(X).
کھلاڑی(S) میدان میں(Ph) نہیں تھے(H)۔
Players(S) were(H) not in the ground(Ph).
کوئی سوال(S) نہیں ہے(H)۔
There is(H) not any question(S).
٭ سنٹینس میں (not any) کی جگہ (no) بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یعنی (There is no question.)
جگ میں(Ph) پانی(S) نہیں تھا(H)۔
There was(H) not water(S) in the jug(Ph).
کل(X) جمعہ کا دن(S) نہیں ہو گا(H)۔
It will not be(H) Friday(S) tomorrow(X).
٭ جب ہیلپنگ وَرب دو یا زیادہ وَرڈز پر مشتمل ہو تو (not) پہلے وَرڈ کے بعد لگایا جاتا ہے جیسا کہ (will be) کے دو وَرڈز ہیں تو (not) پہلے وَرڈ (will) کے بعد استعمال کیا گیا ہے۔

سوالیہ جملے(Interrogative Sentences):
“ایسے سنٹینسز جن میں سوال(Question) پایا جائے، سوالیہ جملے(Interrogative Sentences) کہلاتے ہیں۔”
یہ سوال دو قسم کے ہوتے ہیں۔
(1) یس، نو کوئیسچنز(Yes No Questions)
(2) ڈبلیوایچ کوئسچنز(Wh Questions)
یس نو کوئسچنز(Yes No Questions):
“ایسے کوئسچنز جن کا جواب صرف ہاں(Yes) یا نہیں(No) میں دیا جا سکے، یس نو کوئسچنز کہلاتے ہیں۔”
مثلاً کیا وہ ایک طالب علم ہے؟ کا جواب صرف ہاں(Yes) یا نہیں(No) میں دیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح کیا کھلاڑی میدان میں تھے؟ کیا کوئی سوال ہے؟ کیا جگ میں پانی تھا؟ کیا کل جمعہ کا دن ہو گا؟ وغیرہ یس نو کوئسچنز ہیں۔ نوٹ کیا جا سکتا ہے کہ یہ سب سوالات “کیا” سے شروع ہوتے ہیں۔
اس وقت یہاں اسی قسم کے سوالیہ جملے ہی سکھائے جائیں گے، دوسری قسم کے سوالیہ جملوں(Interrogative Sentences) کے بارے سبق بعد کی اقساط میں آئے گا۔ نیگیٹو سنٹینسز کی طرح انگلش میں انٹیروگیٹو سینٹینسز کے لیے بھی ایک عمومی رُول ہوتا ہے جس کے مطابق ہیلپنگ وَرب کو سنٹینس کے شروع میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پہلے پانچ فارمولوں کے لیے ہی ہوتے ہیں اور فارمولے اس طرح ہوں گے۔
(1) H S X?
(2) H S Ph?
(3) H There S?
(4) H There S Ph?
(5) H It S X?
٭ نوٹ کیا جا سکتا ہے کہ پانچوں فارمولوں میں انگلش رُول کے مطابق ہیلپنگ وَرب کو سنٹینسز کے شروع میں استعمال کیا گیا ہے۔

مثالیں(Examples):
کیا وہ(S) ایک طالب علم(X) ہے(H)؟
Is(H) he(S) a student(X)?
کیا کھلاڑی(S) میدان میں(Ph) تھے(H)؟
Were(H) players(S) in the ground(Ph)?
کیا کوئی سوال(S) ہے(H)؟
Is(H) there any question(S)?
کیا جگ میں(Ph) پانی(S) تھا(H)؟
Was(H) there water(S) in the jug(Ph)?
کیا کل(X) جمعہ کا دن(S) ہو گا(H)؟
Will(H) it be(H) Friday(S) tomorrow(X)?

٭ اگر ہیلپنگ وَرب دو یا زیادہ وَرڈز پر مشتمل ہو تو ان میں سے پہلا وَرڈ سنٹینس کے شروع میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ باقی وَرڈ سبجیکٹ کے بعد جیسا کہ(will be) میں سے پہلا وَرڈ(will) سنٹینس کے شروع میں استعمال کیا گیا ہے۔

٭ سیکھنے کے لیے سوال یا سوالات کیے جا سکتے ہیں۔
٭ اہلِ علم بہتری کی تجاویز دے سکتے ہیں۔

About انعام الحق

انعام الحق صاحب کا تعلق پاکستان کے مشہور صنعتی شہر فیصل آباد سے ہے۔ آپ درس و تدریس اور تحقیق کے شعبہ سے وابسطہ ہیں۔ ریاضی اور فزکس سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.