Home / مستقل سلسلے / انگلش سے کیا رنجش / انگلش سے کیا رنجش ۔ ستائیسویں قسط

انگلش سے کیا رنجش ۔ ستائیسویں قسط

آج کے سبق میں ہم ٹینسز کے سنٹینسز بنانا سیکھیں گے۔ اس سے پہلے ٹینس کی پہچان پر (اس کی اہمیت کے پیشِ نظر) ایک نظر مزید ڈال لیتے ہیں۔ اگر کسی سنٹینس میں ٹائم اور وَرب دونوں موجود ہوں تو وہ ٹینس ہوتا ہے۔ گویا کہ ٹینس میں ہر وَرب کا ایک زمانہ(ٹائم) ہوتا ہے۔ وَرب جس زمانے کا ہو اسے ہم اُس وَرب کا اپنا زمانہ کہیں گے۔ اب اگر کوئی وَرب اپنے زمانے میں ہی ختم ہو جائے تو اس کی اس حالت کو سمپل یا مطلق(Simple or Indefinite) کہلاتی ہے۔ اگر وَرب اپنے زمانے سے اگلے زمانے میں ختم ہو تو اس حالت کو جاری(Continuous) کہلاتی ہے۔ اگر وَرب کا اختتام اپنے زمانے سے کچھ پہلے ہی ہو جائے تو اس حالت کو مکمل(Perfect) کہتے ہیں اور اگر وَرب کا کچھ حصہ اپنے زمانے سے پہلے ختم ہو جائے اور کچھ حصہ اپنے زمانے کے بعد تو اس کی حالت کو مکمل جاری(Perfect Continuous) کہتے ہیں۔ کسی ٹینس کی پہچان کا یہ سب سے اچھا طریقہ ہے۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے دی گئی تصویر ملاحظہ کریں۔ اور پھر ٹینس کے سنٹینسز بنانا شروع کریں۔

 

٭ کسی وَرب کا اپنا زمانہ وہ ہوتا ہے جس میں اسے بیان کیا جا رہا ہوتا ہے۔

٭ تصویر میں ٹینسز کی آسانی سے پہچان کے لیے کلرز دیے گئے ہیں۔ ہرزمانے کو پیلا(Yellow) کلر، اس سے پچھلے زمانے کو ہلکا نیلا(Light Blue) جبکہ اس سے اگلے زمانے کو ہلکا سبز(Light Green) کلر دیا گیا ہے۔ امید ہے تھوڑا غور کرنے پر ساری بات آپ کی سمجھ میں آ جائے گی۔ اگر کوئی سوال ذہن میں آئے تو بلاجھجھک کمنٹ میں پوچھ سکتے ہیں۔

 

ٹینس کے سنٹینسز بنانا:

کسی بھی سنٹینس کو انگلش میں ٹرانسلیٹ کرنے کے لیے سب سے پہلے ہم اس کے ٹینس کی پہچان کریں گے، پھر اس کی متعلقہ کی(Key) کو ذہن میں لائیں گے تاکہ ہیلپنگ وَرب اور فارم آف وَرب کے استعمال میں کوئی غلطی نہ ہو۔ پھر وَرب، سبجیکٹ، اوبجیکٹ اور ایکسٹینشن کی پہچان کریں گے اور آخر میں آل اِن وَن فارمولا(S H V O X.) استعمال کرتے ہوئے سنٹینس بنا لیں گے۔ چلیں اب شروع کرتے ہیں۔

1۔ لڑکا کتاب پڑھ رہا ہے۔

وَرب کا زمانہ حال(Present) ہے اور پڑھنے کا عمل چونکہ اسی زمانے میں ختم نہیں ہوا بلکہ اگلے زمانے میں جا کر ختم ہو گا لہٰذا اس کی حالت جاری(Continuous) ہے پس ٹینس (1C) ہے۔

کی(Key) ذہن میں لائے(1C-is,am,are-PreP) یعنی اس ٹینس میں ہیلپنگ وَرب اِز، ایم یا آر میں سے استعمال ہو گا جبکہ فارم آف وَرب پریپ یعنی (ing) والی ہو گی۔

اس کا وَرب، ‘پڑھ رہا ہے’، سبجیکٹ، ‘لڑکا’ ہے جبکہ اوبجیکٹ، ‘کتاب’ ہے۔

 

شواکس استعمال کرنے سے:

Boy(S) is(H) reading(V) the book(O).

 

2۔ مہمان کھانا کھا چکے ہوں گے۔

زمانہ فیوچر، حالت پرفیکٹ ہے(کیونکہ وَرب فیوچر کا ہے لیکن ختم اس سے کچھ پہلے والے فیوچر یعنی مستقبل قریب میں ہو گیا) لہٰذا ٹینس (3P) ہے۔ کی (3P-will have, shall have-PasP) ہے۔ وَرب، ‘کھا چکے ہوں گے’، سبجیکٹ، ‘مہمان’، اوبجیکٹ، ‘کھانا’۔ شواکس کے مطابق:

Guests(S) will have(H) eaten(V) food(O).

3۔ سورج مغرب میں غروب ہو گیا۔

 

زمانہ پاسٹ، حالت سمپل (کیونکہ وَرب پاسٹ کا ہے اور پاسٹ میں ختم بھی ہو گیا) لہٰذا ٹینس (2S) ہے۔ کی (2S-No-Past) ہے(کی میں دوسرے نمبر پر ‘نو’ کا مطلب ہے اس ٹینس میں کوئی ہیلپنگ وَرب استعمال نہیں ہو گا)۔ وَرب، ‘غروب ہو گیا’، سبجیکٹ، ‘سورج’، اوبجیکٹ موجود نہیں جبکہ ایکسٹینشن، ‘مغرب میں’ ہے۔ شواکس کے مطابق:

The sun(S) set(V) in the west(X).

 

4۔ کھلاڑی میدان میں فٹ بال کھیل رہے ہوں گے۔

زمانہ فیوچر، حالت کانٹی نیواَس (کیونکہ وَرب فیوچر کا ہے لیکن ختم اسی زمانے میں نہیں ہوا بلکہ اس سے اگلے فیوچر یعنی مستقبل بعید میں ہو گا) لہٰذا ٹینس (3C) ہے۔ کی (3C-will be, shall be-PreP) ہے۔ وَرب، ‘کھیل رہے ہوں گے’، سبجیکٹ، ‘کھلاڑی’، اوبجیکٹ، ‘فٹ بال’ جبکہ ایکسٹینشن، ‘میدان میں’ ہے۔ شواکس کے مطابق:

Players(S) will be(H) playing(V) foot ball(O) in the ground(X).

 

5۔ اَب بارش تھم چکی ہے۔

زمانہ پریذنٹ، حالت پرفیکٹ (کیونکہ وَرب پریذنٹ کا ہے لیکن اسے ختم ہوئے کچھ وقت گزر گیا ہے یعنی پچھلے زمانے کا حصہ بن گیا ہے) لہٰذا ٹینس (2P) ہے۔ کی (2P-has, have-PasP) ہے۔ وَرب، ‘تھم چکی ہے’، سبجیکٹ، ‘بارش’، اوبجیکٹ موجود نہیں جبکہ ایکسٹینشن، ‘اَب’ ہے۔ شواکس کے مطابق:

Rain(S) has(H) stopped(V) now(X).

 

6۔ کل ہم ایک میچ کھیلیں گے۔

زمانہ فیوچر، حالت سمپل (کیونکہ وَرب اپنے زمانے سے اگلے یا پچھلے زمانے میں نہیں جاتا) لہٰذا ٹینس (3S) ہے۔ کی (3S-will,shall-Imp) ہے۔ وَرب، ‘کھیلیں گے’، سبجیکٹ، ‘ہم’، اوبجیکٹ، ‘ایک میچ’، جبکہ ایکسٹینشن، ‘کل’ ہے۔ شواکس کے مطابق:

We(S) shall(H) play(V) a match(O) tomorrow(X).

 

7۔ وہ دیوار پر کچھ لکھ رہے تھے۔

زمانہ پاسٹ، حالت کانٹی نیواَس (کیونکہ وَرب اپنے زمانے سے اگلے زمانے میں ختم ہونا ہے) لہٰذا ٹینس (2C) ہے۔ کی (2C-was,were-PreP) ہے۔ وَرب، ‘لکھ رہے تھے’، سبجیکٹ، ‘وہ’، اوبجیکٹ، ‘کچھ’ جبکہ ایکسٹینشن، ‘دیوار پر’ ہے۔ شواکس کے مطابق:

They(S) were(H) writing(V) something(O) on the wall(X).

 

٭ کچھ ٹینسز کی مثالیں جان بوجھ کر چھوڑی گئی ہیں جن کو اگلی قسط میں زیرِ بحث لایا جائے گا۔

٭ مشق بھی اگلی قسط میں شامل کی جائے گی۔

 

٭ سیکھنے کے لیے سوال یا سوالات کیے جا سکتے ہیں۔

٭ اہلِ علم بہتری کی تجاویز دے سکتے ہیں۔

 

About انعام الحق

انعام الحق صاحب کا تعلق پاکستان کے مشہور صنعتی شہر فیصل آباد سے ہے۔ آپ درس و تدریس اور تحقیق کے شعبہ سے وابسطہ ہیں۔ ریاضی اور فزکس سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.