ضروری نوٹ: یہ سلسلہ بنیادی انگلش کو کم وقت میں سیکھنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ جو دوست اس سلسلے کی یہ پوسٹ پہلی بار پڑھ رہے ہیں، ان کو چاہیئے کہ وہ پہلے پچھلی پوسٹس کو اچھی طرح پڑھ لیں تا کہ وہ آج کے سبق کو اچھی طرح سمجھ پائیں۔ پچھلی تمام پوسٹس کے لنکس اس پوسٹ کے آخر میں دے گئے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود بھی سبق کو سمجھنے میں کوئی دشواری ہو تو کمنٹ میں سوال کر سکتے ہیں۔
۔
پریزنٹ سمپل(1S) کسی فطرت(Nature)، عادت(Habit)، باقاعدگی(Regularity) یا قانونِ قدرت(Law of Nature) وغیرہ کو ظاہر کرتا ہے۔ جیسا کہ
٭ بچھو ڈنگ مارتا ہے۔ (بچھو کی فطرت)
٭ وہ شخص جھوٹ بولتا تھا۔ (شخص کی عادت)
٭ طالب علم روزانہ سکول جاتا ہے۔ (باقاعدگی)
٭ سورج مشرق سے طلوع ہوتا ہے۔ (قانونِ قدرت)
پریزنٹ سمپل ٹینس میں جب (He, She, It, This, That,Singular Noun) بطور سبجیکٹ استعمال ہوں تو وَرب کے ساتھ (s) یا (es) یا (ies) اضافہ کیا جاتا ہے۔ تفصیل اس طرح ہے:
٭ اگر وَرب (o, s, x, ch, sh) میں سے کسی پر ختم ہو تو اس کے ساتھ (es) کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ مثلاً
(go) سے (goes)
(cross) سے (crosses)
(box) سے (boxes)
(catch) سے (catches)
(wash) سے (washes)
اگر وَرب 📷 پر ختم ہو اور 📷 سے پہلے (a, e, i, o, u) میں سے کوئی نہ ہو تو 📷 کو ہٹا کر (ies) کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ مثلاً
(fly) سے (flies)
(try) سے (tries)
(carry) سے (carries)
باقی ہر صورت میں (s) کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ مثلاً
(play) سے (plays)
(enjoy) سے (enjoys)
(buy) سے (buys)
(like) سے (likes)
(eat) سے (eats)
پریزنٹ سمپل(1S) ٹینس کو پریزنٹ اِن ڈیفینٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اسے پریزنٹ سمپل اس لئے کہتے ہیں کہ اس کا وَرب پریزنٹ کے اندر ہی رہتا ہے، اس کا کچھ حصہ پاسٹ یا فیوچر میں نہیں جاتا۔ پریزنٹ سمپل(1S) کی (Key) ہے (1S-N0-Imp)۔ اس (Key) کے دوسرے حصے میں (No) ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ اس ٹینس کے پازیٹو سنٹینسز میں کوئی ہیلپنگ وَرب استعمال نہیں ہوتا۔ اب اس ٹینس کی کچھ مشق کرتے ہیں۔
میں(S) دسویں جماعت میں(X) پڑھتا ہوں(V)۔
I(S) read(V) in class 10.
٭ اگر کلاس ٹین(class 10) کی بجائے ٹین کلاس(10 class) لکھنا چاہیں تو ٹین کے ساتھ ٹی-ایچ(th) لگائیں۔ یعنی اگر کلاس کا نمبر کلاس سے پہلے بولا جائے تو ٹی-ایچ(th) کے اضافے کے ساتھ بولا جاتا ہے جیسا کہ ٹینتھ کلاس(10th class)۔ تاہم یاد رکھیں کہ وَن، ٹو اور تھری کے لئے یہ قاعدہ نہیں ہے۔ 1 کو (1st)، 2 کو (2nd) اور 3 کو (3rd) لکھا جاتا ہے۔
موسمِ برسات میں(X) بارش ہوتی ہے(V)۔
It(S) rains(V) in rainy season(X).
٭ “بارش ہوتی ہے”، ایک وَرب ہے۔ اس سنٹینس میں کوئی سبجیکٹ موجود نہیں ہے لہٰذا سبجیکٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے (It) کو بطور سبجیکٹ استعمال کیا گیا ہے۔ (یہ قاعدہ موسم یعنی بارش ہونے یا آندھی آنے وغیرہ کے لئے ہے)۔
ہم(S) پانچ وقت(X) نماز(O) پڑھتے ہیں(V)۔
We(S) offer(V) prayers(O) five times(X).
وہ(S) ایک سکول میں(X) انگلش(O) پڑھاتی ہے(V)۔
She(S) teaches(V) English(O) at a school(X).
پائلٹ(S) جہاز(O) اُڑاتا ہے(V)۔
Pilot(S) flies(V) plane(O).
کھلاڑی(S) میدان میں(X) کرکٹ(O) کھیلتے ہیں(V)۔
Players(S) play(V) cricket(O) in thr ground(X).
آپ(S) جیب میں(X) ایک بٹوہ(O) رکھتے ہیں(V)۔
You(S) have(V) a wallet(O) in pocket(X).
وہ(S) جنگل سے(X) خرگوش(O) پکڑتا ہے(V)۔
He(S) catches(V) rabbits(O) from jungle(X).
وہ(S) گلی میں(X) شور(O) مچاتے ہیں(V)۔
They(S) make(V) a noise(O) in the street(X).
بچہ(S) دودھ(O) پسند کرتا ہے(V)۔
Baby(S) likes(V) milk(O).
٭ سیکھنے کے لیے سوال یا سوالات کیے جا سکتے ہیں۔
٭ اہلِ علم بہتری کی تجاویز دے سکتے ہیں۔