Home / مستقل سلسلے / انگلش سے کیا رنجش / انگلش سے کیا رنجش ۔ انیسویں قسط

انگلش سے کیا رنجش ۔ انیسویں قسط

بِڈنگ وَرب کے لیے مندرجہ ذیل پیسِو وائس فارمولا استعمال ہوتا ہے:

لَیٹ او بی پاسپ ایکس Let O be PasP X.

فارمولا میں (O) اوبجیکٹ کی، (PasP) پاسٹ پارٹیسپل فارم آف وَرب کی جبکہ (X) ایکسٹینشن کی نمائندگی کرتا ہے۔

٭ بِڈنگ وَرب کے ایکٹو وائس سنٹینسز میں اگرچہ سبجیکٹ ظاہر نہیں ہوتا مگر معلوم ہوتا ہے(جسے مخاطب کر کے سنٹینس بولا گیا ہوتا ہے)۔ تاہم پیسِووائس سنٹینسز میں مخاطب کا پتہ نہیں ہوتا اس لیے سبجیکٹ بھی نامعلوم ہوتا ہے۔

٭ پیسِووائس سنٹینسز کی نشانی یہ یاد رکھیں کہ اِن کے آخر میں وَرب(ا جائے یا ا جائیں) کے ساتھ آتا ہے۔ مثلاً دروازہ کھولا جائے، سبق روزانہ یاد کیا جائے، گھروں میں درخت اگائے جائیں وغیرہ۔

 

مثالیں(Examples):

دروازہ(O) کھولا جائے(PasP)۔ یا دروازہ کھلنے دیا جائے۔

Let the door(O) be opened(PasP).

سبق(O) روزانہ(X) یاد کیا جائے(PasP)۔

Let the lesson(O) be learnt(PasP) daily(X).

میرے لیے(X) چائے(O) بنائی جائے(PasP)۔

Let tea(O) be made(PasP) for me(X).

گھروں میں(X) درخت(O) اگائے جائیں(PasP)۔

Let trees(O) be grown(PasP) in houses(X).

 

٭ یاد رکھیں پیسِو وائس سنٹینس کے لیے ضروری ہے کہ اس میں اوبجیکٹ پایا جائے۔ اوبجیکٹ کے بغیر پیسِو وائس سنٹینس نہیں بنایا جا سکتا اور جس سنٹینس میں اِن ٹرانزٹو وَرب ہو اس میں اوبجیکٹ نہیں ہوتا کیونکہ اِن ٹرانزٹو وَرب کو اوبجیکٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

 

مشق(Exercise):

مندرجہ ذیل ایکٹو وائس سنٹینسز کو پیسِو وائس میں تبدیل کریں(اگر ممکن ہو)۔

1. Do(Imp) it(O).

2. Do(Imp) it(O) for me(X).

3. Go(Imp) for a walk daily(X).

4. Write(Imp) this essay(O) on your note book.

5. Always(X) respect(Imp) your elders.

6. Walk(Imp) along the road(X).

7. Answer(Imp) my question(O) at once(X).

8. Sit(Imp) in the shadow of the tree(X).

9. Cut(Imp) these apples(O) with knife(X).

10. Read(Imp) the text(O) carefully(X).

 

آسانی کے لیے ایکسرسائز میں استعمال ہونے والے وَربز کی پاسٹ پارٹی سپل فارمز دی جارہی ہیں۔

(Do, done), (Go, gone), (Write, written), (Respect, respected), (Walk, walked), (Answer, answered), (Sit, sat), (Cut, cut), (Read, read).

 

کیا آپ جانتے تھے؟(Did you know)

ایسے وَربز جن کی پاسٹ اور پاسٹ پارٹیسپل فارمز (d) یا (ed) کے اضافے کے ساتھ بنتی ہیں، ریگولر وَربز(Regular Verbs) کہلاتے ہیں۔

مثلاً (Talk, talked), (Like, liked) وغیرہ۔

اور ایسے وَربز جن کی فارمز کے لیے یہ طریقہ استعمال نہیں ہوتا، اِرریگولر وَربز(Ir-regular Verbs) کہلاتے ہیں۔

مثلاً (Do, did, done), (Write, wrote, written), (Cut, cut, cut) وغیرہ۔

 

٭ سیکھنے کے لیے سوال یا سوالات کیے جا سکتے ہیں۔

٭ اہلِ علم بہتری کی تجاویز دے سکتے ہیں۔

About انعام الحق

انعام الحق صاحب کا تعلق پاکستان کے مشہور صنعتی شہر فیصل آباد سے ہے۔ آپ درس و تدریس اور تحقیق کے شعبہ سے وابسطہ ہیں۔ ریاضی اور فزکس سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.