Home / مستقل سلسلے / انگلش سے کیا رنجش / انگلش سے کیا رنجش ۔ انتیسویں قسط

انگلش سے کیا رنجش ۔ انتیسویں قسط

ضروری نوٹ: یہ سلسلہ بنیادی انگلش کو کم وقت میں سیکھنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ جو دوست اس سلسلے کی یہ پوسٹ پہلی بار پڑھ رہے ہیں، ان کو چاہیئے کہ وہ پہلے پچھلی پوسٹس کو اچھی طرح پڑھ لیں تا کہ وہ آج کے سبق کو اچھی طرح سمجھ پائیں۔ پچھلی تمام پوسٹس کے لنکس اس پوسٹ کے آخر میں دے گئے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود بھی سبق کو سمجھنے میں کوئی دشواری ہو تو کمنٹ میں سوال کر سکتے ہیں۔

 

پچھلے سبق میں پریذنٹ سمپل ٹینس(1S) میں وَرب کے ساتھ اضافے کے بارے میں بیان کیا گیا۔ ایک وَرب (have) ایسا ہے کہ اگر اس کے ساتھ اضافہ کرنا ہو تو اسے (haves) نہیں بلکہ (has) لکھا جاتا ہے۔ مثالیں ملاحظہ کریں۔

میں(S) کچھ کتابیں(O) رکھتا ہوں(V)۔

I(S) have(Imp) some books(O).

طلباء(S) کچھ کتابیں(O) رکھتے ہیں(V)۔

Students(S) have(Imp) some books(O).

طالب علم(S) کچھ کتابیں(O) رکھتا ہے(V)۔

Student(S) has(Imp) some books(O).

وہ(S) کچھ کتابیں(O) رکھتا ہے(V)۔

He(S) has(Imp) some books(O).

 

شروع کے چند اسباق میں پارٹس آف سپیچ بیان کیے گیے تھے۔ نو(9) پارٹس آف سپیچ میں سے آٹھ کے بارے میں بتا دیا گیا تھا۔ جب کہ ایڈورب کے بارے میں اب بیان کیا جاتا ہے۔

ایڈورب(Adverb):

“ایسا ورڈ جو کسی وَرب، کسی اجیکٹو یا کسی دوسرے ایڈورب کو کوالیفائی کرے، ایڈورب کہلاتا ہے۔”

٭ کوالیفائی کرنے کا مطلب ہے وضاحت کرنا، معنی میں وسعت پیدا کرنا۔ جیسا کہ

کھلاڑی اچھا کھیلتا ہے.(Player plays well.)

کھلاڑی عمدگی سے کھیلتا ہے.(Player plays nicely.)

دونوں سنٹینسز میں “کھیلتا ہے” وَرب ہے۔ پہلے سنٹینس میں “اچھا(well)” اور دوسرے سنٹینس میں “عمدگی سے(nicely)” وَرب “کھیلتا ہے” کے بارے میں وضاحت کرتا ہے، لہٰذا “اچھا(well)” اور “عمدگی سے(nicely)” دونوں ایڈورب ہیں۔

٭ “اچھا(well)” بذاتِ خود ایڈورب ہے جبکہ “عمدگی سے(nicely)” ایک اجیکٹو “عمدہ(nice)” سے بنایا گیا ہے۔ جو ایڈورب کسی اجیکٹو سے بنایا جاتا ہے اس کے ساتھ (ly) کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ (slow) سے (slowly)، (regular) سے (regularly)، (beautiful) سے (beautifully) اور (easy) سے (easily) وغیرہ وغیرہ۔

 

٭ نوٹ کریں کہ اجیکٹو (easy) جس کے آخر میں 📷 ہے اس کے ساتھ (ly) کا اضافہ کرتے ہوئے اس کے 📷 کو (i) سے بدل دیا گیا۔ 📷 پر ختم ہونے والے باقی اجیکٹوز کو ایڈورب بناتے ہوئے بھی یہ قاعدہ یاد رکھیں۔

اوپر دی گئی مثالوں میں ایڈورب نے وَرب (کھیلتا ہے) کو کوالیفائی کیا۔

اب دیکھیں کہ ایڈورب کسی اجیکٹو کو بھی کوالیفائی کرتا ہے۔

وہ بہت خوب صورت پرندہ ہے۔ (That is very beautiful bird.)

اس سنٹینس میں “خوب صورت(beautiful)” اجیکٹو ہے جب کہ “بہت(very)” اس اجیکٹو کو کوالیفائی کر رہا ہے لہٰذا ورڈ “بہت(very)” ایڈورب ہے۔ اسی طرح

یہ کھانا خاصا مزے دار ہے۔ (This food is much tasty.)

اس سنٹینس میں “مزے دار(tasty)” اجیکٹو ہے جب کہ “خاصا(much)” اس اجیکٹو کو کوالیفائی کر رہا ہے لہٰذا ورڈ “خاصا(much)” ایڈورب ہے۔

اور اب دیکھیں کہ ایڈورب کسی دوسرے ایڈورب کو بھی کوالیفائی کرتا ہے۔

کھلاڑی کافی اچھا کھیلتا ہے۔(Player plays well enough.)

اس سنٹینس میں “اچھا(well)” ایڈورب ہے جب کہ “کافی(اَینفenough)” اس ایڈورب کو کوالیفائی کر رہا ہے لہٰذا ورڈ “کافی(enough)” بھی ایک ایڈورب ہے۔ اسی طرح

کھلاڑی بہت عمدگی سے کھیلتا ہے۔(Player plays very nicely.)

اس سنٹینس میں “عمدگی سے(nicely)” ایڈورب ہے جب کہ “بہت(very)” اس ایڈورب کوکوالیفائی کر رہا ہے لہٰذا “بہت(very)” ایڈورب ہے۔

.

آخر میں آپ سے ایک دل چسپ سوال

ورڈ (good) کا مطلب بھی “اچھا” ہے جب کہ ورڈ (well) کا مطلب بھی “اچھا” ہے۔ آپ کے خیال کے مطابق دونوں میں کیا فرق ہے؟ جواب ضرور دینے کی کوشش کریں۔

 

٭ سیکھنے کے لیے سوال یا سوالات کیے جا سکتے ہیں۔

٭ اہلِ علم بہتری کی تجاویز دے سکتے ہیں۔

About انعام الحق

انعام الحق صاحب کا تعلق پاکستان کے مشہور صنعتی شہر فیصل آباد سے ہے۔ آپ درس و تدریس اور تحقیق کے شعبہ سے وابسطہ ہیں۔ ریاضی اور فزکس سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.