نثر پیج پر حالیہ مضامین

منیر نیازی ۔ کچھ یادیں کچھ باتیں

منیر نیازی 09 اپریل 1928ءکو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اردو کے 13 اور پنجابی کے 3 شعری مجموعے یادگار چھوڑے جن میں اس بے وفا کا شہر‘ تیز ہوا اور تنہا پھول‘ جنگل میں دھنک‘ دشمنوں کے درمیان شام‘ سفید دن کی ہوا‘آغاز زمستاں میں دوبارہ، سیاہ شب کا سمندر‘ ماہ منیر‘ چھ رنگین دروازے‘ ساعت سیار، پہلی بات ہی آخری تھی، ایک دعا جو میں بھول گیا تھا، محبت اب نہیں …

Read More »

رقیب سے . فیض احمد فیض

فیض احمد فیض کی نظم ‘ رقیب سے ‘ میں رقیب کی نشاندہی میرے مطالعہ میں سب سے پہلے سعادت حسن منٹو کے ایک خاکہ مین ملتی ہے ” محسن کی ایک بہن(ڈاکٹر رشید جہاں) نے تو ایسے پرپرزے نکالے تھے کہ حد ہی کردی تھی۔۔۔۔۔۔ میں ان دنوں ایم۔ اے۔او کالج، امرتسر میں پڑھتا تھا۔ اس میں ایک نئے پروفیسر صاحبزادہ محمود الظفر آئے۔ یہ ڈاکٹر رشید جہاں کے خاوند تھے۔ میں بہت پیچھے چلا گیا ہوں لیکن واقعات …

Read More »

اردو کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مصنف مستنصر حسین تارڑ آج 80 برس کے ہوگئے۔

مستنصر حسین تارڑ یکم مارچ 1939ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ آبائی تعلق گجرات سے ہے. والد رحمت خان تارڑ گجرات کے ایک کاشت کار گھرانے سے تعلق رکھتے تھے. مستنصر حسین تارڑ کا بچپن بیڈن روڈ پر واقع لکشمی مینشن میں گزرا جہاں سعادت حسن منٹو پڑوس میں رہتے تھے۔ اُنھوں نے مشن ہائی اسکول، رنگ محل اور مسلم ماڈل ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی ۔ میٹرک کے بعد گورنمنٹ کالج میں داخلہ لیا۔ ایف اے کے بعد …

Read More »

اُردُو زُبان کا خون کیسے ہوا ؟

اُردُو زُبان کا خون کیسے ہوا ؟ اور ذمہ دار کون ہے؟ یہ ہماری پیدائش سے کچھ ہی پہلے کی بات ہے جب مدرسہ کو اسکول بنا دیا گیا تھا۔ ۔ ۔ ۔۔ لیکن ابھی تک انگریزی زبان کی اصطلاحات دورانِ تعلیم استعمال نہیں ہوتی تھیں۔ صرف انگریزی کے چند الفاظ ہی مستعمل تھے، مثلا”: ہیڈ ماسٹر، فِیس، فیل، پاس وغیرہ “گنتی” ابھی “کونٹنگ” میں تبدیل نہیں ہوئی تھی۔ اور “پہاڑے” ابھی “ٹیبل” نہیں کہلائے تھے۔ 60 کی دھائی میں …

Read More »

حضرت جگر مرادآبادی کا ایک طوائف سے مقالمہ

حضرت جگر مرادآبادی مستی کے عالم میں کئی کئی مہینوں گھر سے باھر رھتے تھے۔ ایک دن جو بے قراری بڑھی تو اُن کے قدم ایک طوائف کے گھر پہنچ گئے ۔ اُس کا نام روشن فاطمہ تھا۔ حسین، شوخ، چنچل، کمسن۔ “حضور کی تعریف؟ ” اُس نے پوچھا۔ جگر آنکھیں جُھکائے اُس کے سامنے کھڑ ے تھے۔ شاید نگاہ بھر کے اُسے دیکھا تک نہیں تھا۔ جواب میں دو شعر پڑھ دئیے۔ سراپا آرزو ھوں ،،،، درد ھوں ،،،،، …

Read More »

بیگم کے سامنے وکیل نہ دلیل!

بیوی کے انتقال پر ہر کوشش کے باوجود جب شوہر کا ایک آنسو نہ نکلا تو ایک دوست نے صورتحال بھانپ کر آہستہ سے کان میں کہا ’’یار! یہی تصورکر لو کہ بھابھی پھر سے زندہ ہونے والی‘‘ بتانے والے بتاتے ہیں پھر شوہر کی چیخیں مریخ تک سنی گئیں۔ ایک شوہر کی ٹانگ ٹوٹ گئی، اسے اسپتال لیجایا گیا، وہاں اس نے دیکھا کہ ایک شخص کی دونوں ٹانگیں ٹوٹی ہوئیں، یہ دیکھ کر شوہر نے بڑی معصومیت سے …

Read More »

مشاعرے، بالی ووڈ کی جدید قسم

شعر و ادب “زبان ” کی بلندی، حسن، پرکاری اور زور آوری کا بہترین ذریعہ ہے- جوشخص زبان کی نزاکتوں، باریکیوں، اداؤں، مزاج اور نکات سے “عاری “ہے، وہ زبان کا “قاتل ” تو ہوسکتا ہے، خادم نہیں- ایک حرف کی جگہ دوسرا حرف اور ایک کلمہ کی جگہ دوسرا کلمہ استعمال کرلیا جائے تو بسا اوقات مضمون کی روح تک سلب ہوجاتی ہے، بلکہ یہی غلطی قرآن میں ہو تو نیکی برباد گناہ لازم- اس لئے زیر استعمال زبانوں …

Read More »

برداشت

? صدر ایوب خان پاکستان کے پہلے ملٹری ڈکٹیٹر تھے‘ وہ روزانہ سگریٹ کے دو بڑے پیکٹ پیتے تھے‘ روز صبح ان کا بٹلر سگریٹ کے دو پیکٹ ٹرے میں رکھ کر ان کے بیڈ روم میں آجاتاتھا اورصدر ایوب سگریٹ سلگا کر اپنی صبح کا آغاز کرتے تھے‘ وہ ایک دن مشرقی پاکستان کے دورے پر تھے‘ وہاں ان کا بنگالی بٹلرانہیں سگریٹ دینا بھول گیا‘ جنرل ایوب خان کو شدید غصہ آیا اورانہوں نے بٹلر کو گالیاں دینا …

Read More »

سوشل میڈیا پر اقبال کے نام سے منسوب کچھ اشعار

انٹرنیٹ کی دُنیا میں اور بالخصوص فیس بُک پر اقبال کے نام سے بہت سے ایسے اشعار گردِش کرتے رہتے ہیں جن کا اقبال کے اندازِ فکر اور اندازِ سُخن سے دُور دُور کا تعلق نہیں ہوتا۔ کلامِ اقبال اور پیامِ اقبال سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم ایسے اشعار کو ہرگز اقبال سے منسوب نہ کریں جو اقبال نے نہیں کہے۔ ذیل میں ایسے اشعار کی مختلف اقسام اور مثالیں پیشِ کی جاتی ہیں 1۔ پہلی قسم ایسے …

Read More »

آگ کا دریا (قرة العین حیدر)

زمانہِ طالب علمی میں جب یہ ناول پڑھا تھا تب سے اب تک یادداشت میں بہت زبردست ناول کا تاثر بیٹھا تھا ۔لیکن اب پختہ عمر میں اسے دوبارہ پڑھنے سے پہلے مختلف دوستوں سے جو خود میری طرح ادیب تو نہیں لیکن جنھیں میری طرح کتابیں پڑھنے کا چسکا ہے ، انکی رائے پوچھی تو دوستوں نے بتایا کہ شروع کیا لیکن مکمل نہیں پڑھا،دلچسپی قائم نہ رکھ سکے ۔ ایک عام قاری کی حیثیت سے جن مشکلات کا …

Read More »