Home / Tag Archives: solar system

Tag Archives: solar system

سورج کی سبز شعلہ نما چمک 

بہت سے یار لوگ تو اس کو بس ایک قصہ کہانی ہی سمجھتے ہیں، دوسری قسم کے لوگ کہتے ہیں کہ بھائی یہ ہے تو سچ لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے سائینس کو اس کی وجوہات کا علم نہیں ہے۔ اور پھر کچھ مہم جُو حضرات ایسے بھی ہیں جو اس پر سینہ تان تان کے ناز بھی کرتے ہیں کہ انہوں نے اس مظہرِ فطرت کو خود دیکھا ہوا ہے۔ اس تصویر میں سورج سے نظرآنے والا سبز چمکیلا …

Read More »

رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے

بعض اوقات یوں لگتا ھے کہ گویا ہمارے سورج کی سطح محوِ رقص ہو۔ مثال کے طور پر 2012 کے وسط میں ناسا کی سورج کے گرد گردش کرتی سولر ڈائینامک آبزرویٹوری (ایک اسپیس کرافٹ کا نام ہے) نے ایک اہم منظر دیکھا جس میں ایک اُبھار کسی مشاق رقاص کی طرح سطح سورج پر قلابازی سی لگا رہا تھا یہ ڈرامائی منظر الٹرا وائولٹ روشنی میں خصوصی کیمروں نے تین گھنٹوں میں قید کیا۔ یہ ایک مقناطیسی لوپ تھا …

Read More »

گریوٹی کا تبسم

البرٹ آئین شٹائین کا نظریہء جنرل اضافیت جو آج سےایک سو سال پہلے شائع ہوا تھا، اس نظریے نے ثقلی عدسوں (Gravitational Lens) کے مظہر کی پیش گوئی کی تھی، دور دراز کی ان کہکشاؤں کی یہ بہ ظاہر شرارتی ہنسی والے چہرے کی شکل کی وجہ بھی یہی ثقلی عدسے ہیں، جن کا مُشاہدہ ھبل اور چندرا (دوربینوں) کے ذریعے ایکسرے اور عام روشنی کو ملا کے کیا گیا ھے۔ ان کہکشاؤں کو عرف عام میں چیشیرز کی بلی …

Read More »

الٹا چاند

کیا آپ جانتے ہیں نصف کرہ جنوبی میں چاند الٹا نظر آتا ہے؟ فلکیات ایک شاندار مضمون ہے. اس کارخانہِ قدرت میں ایسے ایسے حیرت کدے ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے. آپ جیسے جیسے مطالعہ کرتے جاتے ہیں آپ اس کے سحر میں گرفتار ہوتے جاتے ہیں. ایسا ہی ایک حیرت انگیز مظہر چاند کے ساتھ جڑا ہے. جب آپ جنوبی نصف کرہ میں چاند کو دیکھتے ہیں تو وہ آپ کو الٹا نظر آتا ہے.   …

Read More »

سُپرنوا 1994 ڈی اور غیرمتوقع کائینات

زمانوں پہلے بہت ہی دور ایک ستارہ تباہ ہوا، اس کو سُپر نوا 1994ڈی کہتے ہیں یہ تباہی اس تصویر میں کہکشاں این-جی-سی 4526 سے قدرے باہر کی طرف بائیں جانب نیچے کی طرف ایک روشن نشان کی صورت میں نظر آرہی ہے۔ سُپر نوا 1994ڈی کی سب سے دلچسپ بات یہ نہیں تھی کہ یہ دوسرے سُپر نووں سے کتنا مُختلف ھے بلکہ اس میں دلچسپی کا پہلو یہ تھا کہ یہ دوسرے سُپر نووں سے کسقدر مُشابہ تھا۔ …

Read More »

زحل کے باہمی بدل جانے والے چاند

اس تصویر میں زحل کے باسٹھ کے قریب چاندوں میں سے دو کو دکھایا گیا ھے۔ ان میں سے قدرے چھوٹا والا اپیتھیمئیس (تلفظ: ایپی-تھی-می-اس) (Epimetheus) ھے اور ذرا سا بڑا والا جینس (تلفظ: جے-نَسّ) (Janus) ہے۔ یہ دونوں زحل کے چاند آپس میں اپنی جگہیں بدلتے ہیں۔ اپیتھیمئیس اور جینس زخل کے دو نسبتاً چھوٹے چاند ہیں جو دراصل مداروی گردش کے دوران اپنی اپنی جگہیں بدل لیتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ان دونوں چاندوں کے مداروں کے …

Read More »

چشمِ گرُبہ نیبولا(بلی کی آنکھ والا نیبولا)

بعضوں کو یہ شاید بلی کی آنکھ لگے، فلکیات میں اس نیبولا کو چشمِ گرُبہ یعنی “بلی کی آنکھ والا نیبولا” کہتے ھیں۔ یہ نیبولا زمین سے تین ہزار نوری سال کے فاصلے پر ھے اور یہ ایک عام سا سیاروی نیبولا (planetary nebula) ھے۔   سیاروی نیبولا: یاد رہے سیاروی نیبولا کو سیاروی کہنے کی وجہ تاریخی طور پر یہ تھی کہ اگر آپ کسی سیارے کو دوربین سے دیکھیں تو وہ ایک روئی کے گالے کی طرح نظر …

Read More »

ناسا پھر سے چاند پر جائے گا

کیا پچاس سال پہلے واقعی انسان چاند پر گیا تھا؟ یہ وہ سوال ہے جس نے کئی عشروں سے انسانوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیئے رکھا ہے۔ انسان کے چاند پر جانے کے جتنے شوائد موجود ہیں اتنے ہی اس کے ردمیں ثبوت پیش کئے جاتے ہیں۔ بہر حال اب حالات کچھ تبدیل ہونے جا رہے ہیں کیونکہ ناسا نے انسان کو چاند پر دوبارہ بھیجنے کے پروگرام پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر Jim …

Read More »

چاند کے گڑھوں میں ایک اور کا اضافہ

سال بھر کم سے کم دو  بار چاند گرہن کا نظارہ کیا جاتاہے مگر 21جنوری 2019کا چاند گرہن اس حوالے سے منفرد تھا کہ اس چاند گرہن پر کچھ ایسا دیکھا گیا جو اس سے پہلے کبھی انسانی آنکھ نے نہیں دیکھا تھا۔ 21جنوری کے چاند گرہن پر ہزارو ں لوگوں نے چاند پر دو فلیش دیکھی تھی، جن میں نے سے ایک چاند کے جنوبی نصف کرہ میں تھی۔ ان فلیشز کی کئی ویڈیوز بھی یوٹیوب پر موجود ہیں۔ …

Read More »

زحل اور اسکے دائرے

زحل پہ ایک دن دس گھنٹوں، تینتیس منٹوں اور اڑتیس سیکنڈوں پر محیط ہوتا ہے۔ سیارہ زحل کے امتیازی دائروں کا ناسا کے کےسینی سپیس کرافٹ نے بہت گہرائی سے مشاہدہ کیا ہے  اور اب ان مشاہدات سے سائنسدان اس عظیم سیارے کی اندرونی ساخت کے جائزے میں مدد لے رہے ہیں اور یہ پہلی دفعہ  ممکن ہو پایا ہے کہ سیارے کی گردش کے بارے میں کوئی معلومات ملی ہیں ۔ ریسرچرز نے  زحل کے دائروں کے اندر پیدا …

Read More »