Home / سائنس / چھوئی موئی کے پودے چھونے پر اپنے پتے کیوں بند کرتے ہیں

چھوئی موئی کے پودے چھونے پر اپنے پتے کیوں بند کرتے ہیں

سوال : چھوئی موئی کے پودے چھونے پر اپنے پتے کیوں بند کرتے ہیں ؟

جواب : جاندار اپنی اندرونی اور بیرونی تبدیلیوں کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہیں مثلا آپ ایک چونٹی کو ٹچ کریں تو وہ اپنی رفتار تیز کر لے گی اگر کوئی سانپ وغیرہ ہو تو وہ اگے سے حملہ آور بھی ہو سکتا ہے اسی طرح پودے بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہیں آپ میں سے اکثر لوگوں نے چھوئی موئی( Touch me Not ) کے پودے کا نام سنا ہو گا اگر اس کو ٹچ کیا جائے تو وہ فورًا اپنے پتے بند کر لیتا ہے ایسا وہ کیسے کر لیتا ہے ؟؟

چھوئی موئی کے پتے sensitive ہوتے ہیں ٹچ کرنے کے لحاظ سے -جب انہیں چھوا جاتا ہے تو pulvinus کے سیلز میں turgor تیزی سے تبدیل ہوتا ہے ان سیلز سے پانی تیزی سے باہر نکلنے لگتا ہے اور ان میں osmotic pressure کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ فولڈ( fold) ہو جاتے ہیں یہ سارا عمل صرف ایک سے دو سیکنڈز میں ہوتا ہے تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ان سیلز سے پہلے پوٹاشیم آئنز باہر نکلتے ہیں اور اس کے بعد یہ سیلز پانی کا اخراج کرتے ہیں اور ایک دفعہ چھونے پر بند ہونے کے بعد یہ سیلز دوبارہ دس سے بارہ منٹ میں دوبارہ تناو بحال کرتے ہیں اور پھر ان کے پتے دوبارہ کھلتے ہیں-

پودوں میں ایسی حرکات کو Turgor movements کہتے ہیں پودوں میں ہونے والی sleep movements بھی انھی ( turgor movements) کی ایک مثال ہے

 

نوٹ : pulvinus پتے کا وہ پھولا ہوا حصہ ہوتا ہے جہاں سے پتا شاخ کے ساتھ جڑا ہوتا ہے یہ سارا کام اسی حصے میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے

About رضوان سلیم

رضوان سلیم پنجاب کے تاریخی شہر بہاولپور سے تعلق رکھتے ہیں۔ ابھی سٹوڈنٹ ہیں مگر وسیع مطالعہ کے حامل ہیں۔ سائنس سےگہری دلچسپی ہے اور سائنسی مضامین لکھتے رہتے ہیں۔ ان کے لکھے گئیے مضامین ان کی فیس بک وال پر بھی شئیر ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *