Home / فلکیات / سٹار لنک پروجیکٹ

سٹار لنک پروجیکٹ

اسپیس ایکس (Space X)نے اپنے ایک میگا پروجیکٹ ’’سٹار لنک‘‘ پر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے

سٹار لنک پروجیکٹ کے تحت اسپیس ایکس لو ارتھ اربٹ میں بارہ ہزار سیٹلائٹس لانچ کرئے گا۔ابتدائی طور پر 62 سیٹلائٹس لانچ کر دی گئی ہیں جبکہ 2020 کے آخر تک مزید سیٹلائٹس تین اربٹ پلین میں لانچ کی جائیں گی جن میں7500 سیٹلائٹس340 کلومیٹرز کی بلندی پر ،1600 سیٹلائٹس 550کلو میٹر پر جبکہ 2800سیٹلائٹس 1150 کلو میٹرز کی بلندی پر ایک دوسرے کے آگے پیچھے سفر کریں گی۔ پروجیکٹ نومبر 2027میں مکمل ہو گا ۔

پروجیکٹ کا آغاز 2015 میں کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر دو پروٹو ٹائپ ٹیسٹ سیٹلائٹس فروری 2018 میں خلا میں بھیجی گئی تھی۔ دوسری لائچ 24مئی 2019کو ہوئی جس میں 60سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجا گیا اور جلد ہی انٹرنیٹ پر ا ن ساٹھ سیٹلائٹس کی زمین سے بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونا شروع ہو گئی۔ اگر آپ ’’سٹار لنک ٹرین‘‘ کے نام سے سرچ کریں گے تو بہت سی ویڈیوز آپ کو ملیں گی جن میں 60سیٹلائٹس ایک لائن میں سفر کرتی ایک حسین نظارہ پیش کرتی ہیں۔

 

پروجیکٹ کا بنیادی مقصد سستا اور تیز ترین انٹرنیٹ دنیا کے ہر کونے میں مہیا کرنا ہے۔ اس کیلئے آپ کو ایک پیزا بکس سائز کا وائی فائی روٹر لینا ہو گا جوکہ اسپیس ایکس خود سیل کرے گا۔اس کے علاوہ ان سیٹلائٹس کے نیٹ ورک کو اسپیس ایکس مریخ کی طر ف جانے والے مشنز کو بھی انٹرنیٹ کی سہولت دینے کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے مگر اس کے بارے میں ابھی کسی واضح پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

سٹار لنک کو تنقید کا بھی سامنا ہے جس میں International Astronomical Union اور National Radio Astronomy Observatoryکی طرف سے کی جانے والی تنقید سر فرست ہے۔ اگر آپ اوپر دی گئی تصویر کو دیکھیں گے تو اندازہ ہو گا کہ تمام سیٹلائٹس مل کر کیسے ایک جال کی طرح کام کریں گی اور زمین پر موجود Observatories کیلئے مشکلات پیدا کریں گی۔ زمین سے فلکیاتی اجرام کی تصاویر اور خاص کر دور دراز موجود اجرام فلکی کیلئے long exposure یا stackingکی ٹیکنیک استعمال کی جاتی ہے جس میں ڈھیر ساری تصاویر مختلف focus distances پر لے کر ان کوملا کر ایک تصویر بنائی جاتی ہے۔ اب اگر اس میں کسی ایک تصویر میں سیٹلائٹ گزرتی نظر آ جائے تو وہ سٹیکنگ کے پراسس کو خراب کر دیتی ہے۔

 

ارٹیکل کے آخر پر آپ کو ایک لنک دیتا ہوں جس کو استعمال کر کے آپ جان سکتے ہیں کہ سٹار لنک کی ٹرین کب آپ کے سر کے اوپر سے گزرےگی اور آپ ان 60سیٹلائٹس کو اپنی آنکھو ں سے ایک لائن میں سفر کرتا دیکھ پائیں گے۔

https://www.n2yo.com/passes/?s=74001

اس ویب سائٹ پر آپ کو ایک اکاونٹ بنا کر اپنی لوکیشن سیٹ کرنی ہو گی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:

سٹار لنک کے بارے میں

https://en.wikipedia.org/wiki/Starlink_(satellite_constellation)

سٹار لنک کیسے کام کرے گا

https://www.businessinsider.com/spacex-starlink-satellite-internet-how-it-works-2019-5

ساٹھ سیٹلائٹس کے لانچ والے دن بنائی گی ٹرین کی پہلی ویڈیو کا لنک

https://www.youtube.com/watch?v=ytUygPqjXEc

امیج سٹیکنگ کے بارے میں

https://www.cambridgeincolour.com/tutorials/image-stacking-fstop.htm

https://en.wikipedia.org/wiki/Focus_stacking

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *