سائنس پیج پر حالیہ مضامین

ہم اپنے دماغ کا ساری زندگی کتنے فی صد حصہ استعمال کرتے ہیں

سوال : ہم اپنے دماغ کا ساری زندگی کتنے فی صد حصہ استعمال کرتے ہیں ؟؟؟ جواب : اکثر لوگ یہ سوال پوچھتے ہیں کہ ہم پوری زندگی اپنے دماغ کا کتنے فی صد حصہ استعمال کرتے ہیں جو کہ بلکل ایک بے تکا سوال ہے میرے خیال میں ان لوگوں نے دماغ کو ایک کیک کی مانند سمجھ رکھا ہے کہ اس کیک کا تھوڑا سا حصہ کھایا اور باقی بچا کر رکھ لیا دماغ ایسا ہرگز نہیں ہے …

Read More »

چھوئی موئی کے پودے چھونے پر اپنے پتے کیوں بند کرتے ہیں

سوال : چھوئی موئی کے پودے چھونے پر اپنے پتے کیوں بند کرتے ہیں ؟ جواب : جاندار اپنی اندرونی اور بیرونی تبدیلیوں کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہیں مثلا آپ ایک چونٹی کو ٹچ کریں تو وہ اپنی رفتار تیز کر لے گی اگر کوئی سانپ وغیرہ ہو تو وہ اگے سے حملہ آور بھی ہو سکتا ہے اسی طرح پودے بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہیں آپ میں سے اکثر لوگوں نے چھوئی موئی( Touch me Not …

Read More »

انسانی آنکھ کیسے کام کرتی ہے

انسانی آنکھوں کو اردو ادب میں بھی موضوع سخن بنایا گیا کسی نے اپنے محبوب کی آنکھوں کو سمندر سے تشبہ دی تو کسی نے اپنی آنکھوں کو برسات کا منبع قرار دیا کوئی تو اپنے محبوب کی آنکھوں میں اتر کر عشق کی گہرائیوں تک پہنچنا چاہتا تھا تو کوئی محبوب کی آنکھوں میں ڈوبنا چاہتا تھا ۔ بقول عدیم ہاشمی :- ؎ کیا خبر تھی تری آنکھوں میں بھی دل ڈوبے گا میں تو سمجھا تھا کہ پڑتے …

Read More »

پہلے ایٹم بم کی تیاری

گیتا میں لکھا گیا ہے کہ وشنو نے اپنے شہزادے کو کہا کہ میں اب موت ہوں جو دنیا کو لے ڈوبتی ہے   معروف ترین طبیعات دان رابرٹ اوپن ہائمر نے جب پہلا نیوکلیئر دھماکہ دیکھا تو اسے ہندو مذہب کی کتاب کا یہی فقرہ یاد آ گیا جس کا اس نے برملا اظہار بھی کیا۔ جرمنی میں نیوکلیئر فشن کا تجربہ ہو چکا تھا اور اب ہٹلر نیوکلیئر بم حاصل کر لینے کے نزدیک تھا۔ امریکہ نے فوری …

Read More »

روشنی کی رفتار

یہ رنگوں کا کھیل، مانی کی مصوری کا کمال، سیسٹین چیپل کی چھت پر انجیلو کے کمال فن کے نمونے، صادقین کی خطاطی، حرارت کی ترسیل، ایکس ریز کے ذریعے ٹوٹی ہڈیوں کی تشخیص، ستاروں کے پھٹنے کی کہانی، طلوع آفتاب، غروب آفتاب کے وقت نایاب سبز شعلہ، حُسن مہتاب، حسیناؤں کی گالوں کا غازہ اور آنکھوں کا مسکارہ یہ سب روشنی کا ہی تو کوئی نہ کوئی پہلو ھے۔ روشنی کا سحر صرف استعارتاً ہی نہیں ھے حقیقت میں …

Read More »

کیا ڈی این اے کے اندر معلومات کو محفوظ کیا جا سکتا ہے؟

جینیٹکس انجنئیرنگ اور جین ایڈٹنگ ٹیکنالوجی اب دنیا بھر کی کلاسیفائڈ لیبارٹریز میں مقبولیت اختیار کرتی جا رہی ہے اور اس پہ زیادہ سے زیادہ کام ہو رہا ہے مگر اس میدان میں عجیب ترین کام ایک سولہ سالہ فرانسیسی لڑکے نے کر دکھایا جو کہ ہائی سکول کا طالب علم ہے اس نے بائبل اور قرآن کے اوراق کو کسی طرح ڈی این میں تبدیل کیا اور اپنی دونوں رانوں میں انجیکٹ کر لیا ۔ جی ہاں ، اس …

Read More »

آئین سٹائن کا دماغ

اس صدی کے سب سے معروف سائنسدان البرٹ آئن سٹائن نے 17 اپریل 1955ء کو نیو جرسی کے پریسٹن ہسپتال میں وفات پائی۔ اپنی موت سے پہلے آئن سٹائن کی واضح ہدایات تھیں کہ اس کے دماغ اور جسم کو ریسرچ کے لئے استعمال نہ کیا جائے۔ وہ اپنی آخری تدفین تو چاہتا تھا مگر وہ یہ نہیں چاہتا تھا کہ لوگ اس کو پوجنے لگیں  اس لئے اس نے کہا کہ اس کی راکھ کو خاموشی سے بہا دیا جائے۔ …

Read More »