Home / فلکیات / تصاویر میں زمین اور چاند کا سائز مختلف کیوں ہوتا ہے؟

تصاویر میں زمین اور چاند کا سائز مختلف کیوں ہوتا ہے؟

زمین اور چاند کی تصاویر کو لے کر اکثر لوگ اعتراض کرتے نظر آتے ہیں کہ ان تصاویر میں چاند اور زمین جب اکھٹے نظر آتے ہیں تو ان کے سائز میں فرق ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر اس نیچے دی گئی تین تصاویر کو لے کر زیادہ تر اعتراض کیا جاتا ہے کہ تصویر نمبر 1اور تصویر نمبر2 میں چاند کی نسبت زمین کافی چھوٹی نظر آتی ہے جبکہ تصویر نمبر 3  میں چاند کے پیچھے زمین کافی بڑی نظر آتی ہے۔

تصویروں کی وضاحت سے پہلے کچھ چیزیں جو آپ کو سمجھنی چاہیے
۱) چاند کا سائز زمین کی نسبت 27فیصد ہے۔
۲)  تصویر میں کسی ابجیکٹ کے نظر آنے میں پراسپیکٹو اور فیلڈ آف ویو  کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔
۳) جب دو چیزوں کی تصویر لی جاتی ہے تو اس میں ان چیزوں سے کیمرے کی دوری اہم کردار ادا کرتی ہے۔

 

اب آپ دوبارہ تصاویر کو دیکھیں،

تصویر نمبر ایک چین کے Chang’e 5-T1  مشن نے چاند کی سطح سے 13000کلو میٹر کی بلندی سے لی ہے۔ اسی تصویر کے دائیں جانب ایک الیسٹریشن سے آپ تصویر کا فلیڈ آف ویو، چاند سے دوری اور اینگل وغیرہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

 

تصویر نمبر دو ایک مشہور تصویر ہے جو کہ طلوع زمین (Earthrise)  کے نام سے جانی جاتی ہے۔ یہ تصویر اپالو8کے ممبرنے چاند کی سطح سے 110کلومیٹر کی بلندی سے لی تھی۔  پہلی تصویر کی طرح اس تصویر کے دائیں جانب  بھی اینگل اور فلیڈ آف ویو دیکھایا گیا ہے۔

 

تیسری تصویر ڈسکورسیٹلائٹ سے 1500000 کلو میٹر سے لی گئی ہے۔ اس تصویر کے دائیں جانب الیسٹریشن یہ سمجھنے میں مدد کرے گی کہ کیسے پورا چاند زمین کے سامنے نظر آتا ہے تب بھی زمین بڑی نظر آتی ہے۔

 

آپ دو مختلف سائز کی گیندیں لے کر یہ تینوں تصویر یں خود بھی بنا سکتے ہیں۔ صرف تیسری تصویر کیلئے آپ کے کیمرے میں اچھا زوم ہونا ضروری ہے، اس مقصد کیلئے زوم لینز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چین کے Chang’e 5-T1مشن کے بارے میں

https://en.wikipedia.org/wiki/Chang%27e_5-T1

https://space.skyrocket.de/doc_sdat/change-5-t1.htm

 

اپالو 8مشن کی Earthriseتصویر کے بارے میں

https://en.wikipedia.org/wiki/Earthrise

 

ڈسکور سیٹلائٹ کے بارے میں

https://www.nesdis.noaa.gov/content/dscovr-deep-space-climate-observatory

https://en.wikipedia.org/wiki/Deep_Space_Climate_Observatory

 

نوٹ: یہ تینوں تصاویر درج بالا لنکس میں بھی آپ کو مل جائیں گی

 

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *