Home / ٹیکنالوجی / اسمارٹ پیپل کے رجحان میں اضافہ

اسمارٹ پیپل کے رجحان میں اضافہ

سوئیڈن میں لوگوں نے جسم میں مائیکرو چپ لگوانا شروع کر دی۔
ہزاروں افراد نے خود کو جدید دور کی نئی تبدیلی کیلئے پیش کر دیا ہے اور اب وہ گاڑی کی چابیوں، اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈز اور بسوں، ٹرینوں اور ٹرام کے ٹرانسپورٹ کارڈ سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اپنے جسم میں مائیکرو چپ نصب کروا رہے ہیں۔
اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اپ کی جِلد کے نیچے نصب ایک چھُپی ہوئی چھوٹی سی مائیکرو چپ آپ کے روزمرہ استعمال کے کارڈز، چابیاں اور پرس کھو جانے سے بچنے میں مدد فراہم کرے گی۔


اسمارٹ فون کے بعد اسمارٹ پیپل بننے کا رجحان تیزی سے جاری ہے اور لوگ خود کو رضاکارانہ طور پر اس تبدیلی کیلئے پیش کر رہے ہیں۔
یہ چپ شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے بیچ میں نصب کی جاتی ہے اور اس کی مدد سے صارفین اپنی کار اسٹارٹ کر سکتے ہیں، انہیں بس، ٹرین یا ٹرام کا کرایہ ادا کرنے کیلئے پرس کی ضرورت نہیں ہوگی، صرف مخصوص مشین پر ہاتھ پھیرنے سے ادائیگی ہو جائے گی اور اس طرح کے کئی دیگر کام باآسانی کیے جا سکیں گے۔

About محمد رضوان

محمد رضوان پیشے کے لحاظ سے ایک پروگرامر ہیں اپنا سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ دین کیلئے بھی ان کی خدمات گراں قدر ہیں۔ محمد رضوان نے قرآن و حدیث کی تعلیم عام کرنے کیلئے ایک نہایت خوبصورت ویب سائٹ بھی بنائی ہے جس کا لنک درج ذیل ہے trueorators.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *